پاکستان

مہنگائی اور گیس لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے، ملک میں تبدیلی کے نام پر بلند و بانگ دعوؤں کے سواکچھ نظر نہیں آتا، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعیت نیوز: ملک میں تبدیلی کے نام پر بلند و بانگ دعوؤں کے سواکچھ نظر نہیں آتا، اب روٹی کی قیمت میں اضافہ بھی تبدیلی کے نام پر عوام پر ایک بڑا ظلم ہے، ہر انسان کے لئے روٹی اہم ضرورت ہے اور اب نئی حکومت کے آنے کے بعد لوگوں کے لئے روٹی کی قیمت میں اضافے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس وقت ہر طبقہ ہی بہت پریشانی کا شکار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اس جانب توجہ دیں ان خیالات کا اظہارمتحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نےصوبائی دفتر سے جاری بیان میں کیا ۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی اس وقت آئے گی، جب غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا، کیونکہ اس وقت ملک میں غربت بہت زیادہ ہے اور اس غربت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاں پر دوسرے اہم کاموں میں مصروف ہیں، وہ اس جانب بھی توجہ دیں گے، قوم اس وقت ملک میں تبدیلی محسوس کریگی جب ملک میں روٹی سستی ہو جائے گی اور گیس بندش کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button