گلگت بلتستان کا ایک اور حسینی ؑ سپوت حولدار شبیر حسین وادی تیرہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید

شیعیت نیوز: خطہ بے آئین گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والاپاک فوج کا ایک اور شیعہ جوان حوالدشبیر حسین وادی تیرہ میں تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شہید ، حولدار شہید شبیر حسین فوجی اعزازکے ساتھ آبائی علاقے روندومیں سپر خاک، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئینی حقوق سے محروم خطے گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے گائون سترکوسے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا شیعہ جوان حولدار شبیر حسین وانا کے محاذپر کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کرکےجام شہادت نوش کرگیا، شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں اداکی گئی جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت شہید کے لواحقین اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی تاریخ وطن عزیزپر قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھری پڑی ہے، ڈوگرہ راج سے ہزاروں قیمتی جانوں کے قربانی کے بعد آزادی حاصل کرنے والی قوم آج تک وطن عزیز کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کبھی دریغ نہیں کرتی اور اس وقت بھی اس خطے کے ہزاروں حسینیؑ جوان مختلف محاذوں پر پاک فوج میں شامل ہوکر دشمنان وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں،لیکن افسوس ان عظیم قربانیوں کے باوجود ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو ان کی آئینی شناخت دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔