شام کے شہر دیرالزور میں 2پاکستانی داعشی دہشت گرد سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار

07 جنوری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: شام کے شمال مشرقی شہر دیر الزور میں سکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف اہم کارروائی، 2 پاکستانیوں سمیت 5 غیر ملکی دہشتگرد گرفتار،زرائع کے مطابق گرفتارداعشی دہشت گردوں میں 2 امریکی جبکہ 1 روسی دہشت گرد شامل ہے۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی 4 ہزار سے زائدداعشی دہشت گرد شام میں موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق گرفتار پاکستانی دہشت گردوں کی شاخت عبدالعظیم راجپوت عمر19برس اور عبدالرحمٰن جٹ عمر48برس کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کی عوامی حمایت یافتہ اور منتخب حکومت کے خلاف امریکی ،اسرائیلی اور سعودی ایماءپر تشکیل شدہ عالمی دہشت گردتنظیم داعش نے چند برس قبل دنیا بھرکے 80سے زائد ممالک سے سلفی، وہابی اور تکفیری نظریات کے حامل دہشت گردوں کو شام میں لاکر مسلح دہشت گردکاروائیوں کا آغازکیا تھا جنہوں نے ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں ، مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروں کاروں کو بے دردی سے قتل کیا، انبیاء، اولیاءاور صحابہ کرام کے مزارات کو ڈائنامائٹ لگاکر تباہ کیا اور بعد ازاں عراق اور دیگر ممالک میں بھی بربریت کی یہی مثالیں دہرائی گئیں، داعش کی جانب سے بھرتی کیئے گئے افرادمیں ایک بڑی تعدادپاکستان سے تعلق رکھنے والے کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ)، لشکر جھنگوی ، مختلف وہابی مدارس،اور اسلام کا لبادہ اوڑھی نام نہاد(جماعت اسلامی ) کے کارندوں کی بھی شامل ہے، پاکستان سے بھرتی کیئے گئے ان ہزاروں دہشت گردوں میں سے سینکڑوں شامی اتحادی افواج کے ہاتھوں حلب، القصیراوردمشق کے محازوں پر واصل جہنم ہوچکے ہیں جن کی بچی کچی لاشیں گذشتہ سالوں میں مختلف اوقات میں پاکستان لائے جانے کے بھی انکشافات سامنےآچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں داعش میں شامل پاکستانی دہشت گرداس وقت بھی شامی فورسز کی قیدمیں موجود ہیں۔

2:56 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top