پاکستان

آل سعود کوبھی اپنے مظالم کے باعث صدام اور قذاقی کی طرح کے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، علامہ جواد نقوی

شیعیت نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ آل سعود کے مظالم کے باعث انہیں بھی صدام اور قذاقی کی طرح کے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، حجاز مقدس پر قابض آل سعود نے شہید آیت اللہ باقرالنمر کو 2 جنوری 2016ء کو شاہی خاندان کیخلاف خطبہ جمعہ میں تنقید کرنے پر 4 سال جیل میں رکھنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید رہنما کو 8 جولائی 2012ء کو زخمی کرکے گرفتار کیا گیا، شہید باقرالنمر نے اپنی زندگی میں آل سعود کے مظالم کو چیلنج کیا تھا۔ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں آیت اللہ باقرالنمر کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ شہید آل سعود کیلئے نفس ذکیہ ثابت ہوں گے، جیسے صدام کیلئے شہید باقرالصدر اور آیت اللہ حکیم کے خون ناحق نے اثر دکھایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقرالنمر ارض حجاز مقدس میں تشیع کی شناخت تھے، جنہیں قتل کرکے مکتب اہلبیت کو چیلنج کیا گیا تھا مگر آل سعود انتقام الٰہی سے بچ نہیں سکیں گے۔ آل سعود کیخلاف شعور بیدار کرنے کیلئے رسول اللہ کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔ قاتل اور مقتول دونوں ہی” رضی اللہ "کہلائیں گے تو شعور بیدار نہیں ہوگا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ آل سعود نے امریکی ماسک پہن کر شیعہ کو ڈرانے کی ناکام کوشش کی ہے مگر سعودی عرب میں شیعہ اٹھے اور انہوں نے سعودی ٹینکوں کا مقابلہ کیا، کیونکہ سر کٹوا کر تاریخ میں زندہ رہا جا سکتا ہے، جھکا کر نہیں جبکہ یہ حقیقت ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والا سرکٹ تو سکتا ہے، جھک نہیں سکتا۔ حق کی راہ میں کٹی گردن اللہ، رسول اور امام حسین کو پسند ہے، غیر اللہ کے سامنے جھکی ہوئی نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button