شیعیت نیوز کی جانب سےسال 2018میں شیعہ نسل کشی پر تفصیلی رپورٹ جاری
شیعیت نیوز: گذشتہ سال کی نسبت ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں نےفائرنگ ،بم دھماکوں اور مختلف واقعات میں 50 سے زائد شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔شیعیت نیوز کے مطابق سال 2018 کے اختتام پر ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں52 افراد کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ شیعیت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے دیگر واقعات نے جہاں بے گناہ معصوم پاکستانی شہریوں کی جانیں لیں وہیں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں بھی ملک بھر میں52افراد تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ، دوران حراست ،جبری گمشدگی اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوئے ہیں۔2016اور 2017 کی نسبت سال 2018 میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ 2016 او ر 2017 میں شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق 300سے زائدافراد شہید ہوئے تھے جبکہ رواں سال شیعہ نسل کشی کی واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سال بھر میں ملک کے مختلف شہروں میں شہید ہونے والے شہدا ء کو محض حب اہلیبت علیہ سلام میں شہید کیا گیا، انکا جرم اولاد رسول(ص) سے محبت قرار پایا ہے، زیادہ تر افراد تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کیئے جانے والے بم دھماکوں میں شہید ہوئے۔رواں سال ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی بڑے دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں سینکڑوں افراد نے جام شہادت نوش کیا۔