پاکستان

آئی ایس او کے بعد جے ایس ا وکے مرکزی صدر کا بھی ملتان کے شمسی خاندان سے انتخاب

شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا بارہواں مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن خيرپور ميرس سندہ میں منعقد ہوا جس میں برادر سید ذیشان حیدر شمسی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 12ویں مرکزی صدر صدر منتخب ہوئے، نومنتخب مرکزی صدر سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے حلف لیا،کنونشن میں پورے ملک سے کثیر تعداد میں جعفری جوانوں نے بھرپور شرکت کی،واضح رہے کہ جے ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ گذشتہ ماہ منتخب ہونے والےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قاسم رضا شمسی کا تعلق بھی ملتان سےہی ہے، بلکہ دونوں طلباء جماعتوں کے صدور کا تعلق ایک ہی تحصیل (کبیروالا) سے ہے اور دونوں شمسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں، اس حوالے سے بعض حلقوں کا کہنا ہے شاید نئے سال میں دونوں جماعتوں کے درمیان قربت بڑھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button