پاکستان

سپریم کورٹ نے چیئرمین وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی کو معاف کردیا

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ نے چیئرمین وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی۔

سپریم کورٹ میں فیصل رضا عابدی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ازخود نوٹس واپس لینے کا فوجداری کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو70 دن جیل میں رہ کرعدالت کی توقیرسمجھ آگئی۔

جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دئے کہ فوجداری کارروائی سے متعلق وکلا کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،فیصل رضا عابدی سے کہیں احتیاط کیا کریں۔ جسٹس عظمت سعید نے مزید ریمارکس دئیے کہ نامناسب تنقید کوبھی ہمیشہ برداشت کرتے ہیں، ادارے کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، واضح کررہا ہوں کہ عدالت کے سامنے کیس صرف ازخود نوٹس کی حد تک ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ دیگرعدالتوں میں چلنے والے کیسز کا فیصلہ متعلقہ فورم پر ہی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button