لبنان

لبنانی فوج نے سرحدی لائن تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوشش ناکام بنا دی

لبنانی فوج نے میس الجبل کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خاردار تار نصب کرنے اور مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والی سرحدی لائن کی تبدیلی کی کوشش ناکام بنا دی۔
لبنانی فوج کے انتباہ اور اقدام کے بعد اسرائیلی فوج نے میس الجبل کے علاقے میں کھدائی کا کام روک دیا اور وہ اپنی تمام تر فوجی مشینری کے ساتھ بلو لائن سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔
بلو لائن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدوں کا تعین کرتی ہے۔ یہ لائن سن دو ہزار میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کی ذلت آمیز پسپائی اور بائیس سالہ غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ نے مقرر کی تھی۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے چار دسمبر کو یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یہاں حزب اللہ نے خفیہ سرنگیں بنا رکھی ہیں، اس علاقے میں انہدامی کارروائی شروع کی تھی جس پر لبنانی فوج نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button