پاکستان

نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ہی شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج تحسین ہوگا، طاہرالقادری

شیعیت نیوز: شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہی شہداء اے پی ایس کو خراج تحسین ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے، یہ پاکستان کے عوام کے تحفظ اور ملکی بقاء کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، دنیا کو پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بچوں، خواتین کو شہید کرنیوالے کائنات کے بدترین لوگ اور جہنم کا ایندھن ہیں، قربانیاں دیکر قوم نے ثابت کیا کہ کوئی امن کا دشمن ان کا حوصلہ نہیں توڑ سکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ستر ہزار سے زائد قربانیاں دیکر پاکستانی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ امن پسند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button