پاکستان

داعشی خودکش حملہ آور حفیظ نوازعرف ابوبکر کےاہل خانہ کی پاکستان میں مذید خودکش حملوں کی تیاری

شیعیت نیوز: بدنام زمانہ عالمی دہشت گردگروہ داعش کی پاکستان میں بڑی دہشت گردکاروائیوں کی تیاریوں کا انکشاف، چند ماہ قبل مستونک میں انتخابی مہم کے دوران سردارسراج رئیسانی پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد  حفیظ نوازعرف ابوبکرکی والدہ اور دو بھائیوں کو پاکستان میں مذید خودکش حملوں کے لئے تیار کرلیا گیا ہے، معتبر ذرائع کے مطابق عالمی  دہشت گردتنظیم داعش نے خود کش بمبار حفیظ نوازعرف ابوبکرسکنہ دابیجی تحصیل میرپورسکروضلع تھاٹاجس نے بلوچستان کےعلاقے مستونگ میں سراج رئیسانی پر الیکشن مہم کے دوران 2018کے دوران خودکش حملہ کرکے 200سے زائد افراد کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا تھاکی افغانستان میں مقیم   والدہ بی بی زرین جان عمر 56برس، بھائی عزیز نواز عمر 29برس اور بھائی شکور نواز عمر 19برس کو پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں استعمال کرنے کیلئےتیار کیا گیاہے۔

ایف سی بلوچستان کے ونگ ایڈجوائنٹ فدالرحمٰن نے ایک مراسلے میں تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ خودکش حملہ آور کے مندرجہ بالا افراد وقفے وقفے یاایک ساتھ اہداف کو نشانہ بنائیں گے، تمام چیک پوسٹ کمانڈرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے ارد گرد اور چیکنگ کے دوران کڑی سے کڑی نگاہ رکھیں،مشکوک شخص نظرآنے پر اس کی اطلاع فوراًونگ ہیڈ کوارٹرکو دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button