پاکستان
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی بہاولپور سے کالعدم تحریک طالبان اور داعش کے 5 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے بہاولپور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری تحریک طالبان اور کے القاعدہ گروپ (داعش)سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور کے علاقے تھانہ صدر میں کارروائی کی جس دوران 5 دہشتگردوں کوجدید ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان کے القاعدہ گروپ سے ہے۔