یمن

یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کا رہائشی علاقوں پر حملہ

ایک ایسے وقت جب سوئیڈن میں یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، سعودی اتحاد کے جارح فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الدریہمی کے رہائشی علاقے پر گولہ باری کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کر دیا-

خبروں کے مطابق الدریہمی کے حیس علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے میں ایک ہی گھر کی تین خواتین شہید ہو گئیں-

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقوں الشرف اور محل الشیخ کے بھی رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا-

یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی شہر رازح پر بھی بمباری کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button