یمن

یمنی فورسز کا سعودی آلہ کارفوجیوں پرحملہ

یمنی فورسز کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے المتون علاقہ میں سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر مغربی ساحل کے محاذ پر بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ البیضا پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد بچے، خواتین اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button