یمن

سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹر بیس پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج کے میزائل یونٹ کے اہلکاروں نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے بیس اور فوجی کیمپ پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے بدر1 نامی میزائل سے سعودی اتحادی فوج کے کیمپ اور فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ائربیس کو نقصان پہنچا اور کئی ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں سعودی اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سمیت متعدد فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور اسلحے کے گودام میں آگ لگی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button