پاکستان

پاکستان کےدفاع کے نام پربھونڈامذاق، تکفیری دہشتگرد احمد لدھیانوی دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب

شیعیت نیوز: پاکستان کے دفاع کے نام پر ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم سے بھونڈامزاق کردیا گیا،کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملا احمد لدھیانوی کو دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں ، پاک فوج کے جوانوں اور معصوم بچوں کے قاتل بدنام زمانہ دہشت گردملا احمد لدھیانوی کوبابائے طالبان مولوی سمیع الحق کی جگہ دفاع پاکستان کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیاہے، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولوی سمیع الحق کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر ملا احمد لدھیانوی کونام نہاد دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کیاگیا ہے، ملا لدھیانوی نے اس موقع پر کہاکہ سمیع الحق کے مشن اور کشمیر افغانستان اور دیگر ممالک میں لڑنے والے دہشت گردوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد ملا لدھیانوی کے ہاتھ ہزاروں بے گناہوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں ، یہ خطرناک دہشت گرد نا فقط دفاع پاکستان کا چیئرمین منتخب ہوا ہے بلکہ قبل سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور دہشت کالعدم جماعتوں کا سرغنہ بھی رہا ہے اور بلا روک ٹوک قومی انتخابات میں حصہ بھی لیتا رہاہے، ریاستی اداروں کو چاہئے کہ قومی سلامتی اور استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے نا فقط   کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی پر پابندی عائد کریں بلکہ دفاع پاکستان کونسل کے نام پرتشکیل پانے والے دہشت گردوں کے اس اتحاد پر بھی پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button