ایران میں زلزلہ 553 افراد زخمی

26 نومبر, 2018 13:23

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقہ سرپل ذہاب میں 6.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 553 افراد زخمی ہوئے جس میں سے کئی کو مرہم پٹی کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ شام 7 بجکر 20 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں مکان لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ کے جھٹکے صوبہ ایلام ،لرستان، ہمدان، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے عراق اور کویت میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

جامعہ تہران کے شعبہ جیالوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی.

ایران کے اعلی حکام اور اسی طرح صوبائی انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرین کی امداد کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے جس میں متاثرین کیلئے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروریات کی چیزیں شامل ہیں .

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کرمانشاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

1:55 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔