ایران

مسلم امت کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کے فروغ پر تاکید

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اپنے اسلامی ہم منصبوں کے نام پیغام میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ پر تاکیدکی ہے۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک قرآن پاک پرعمل کے ذریعے اور نبی کریم (ص) کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کریں.

یاد رہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں 32ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس جاری ہے جس میں 81 ممالک سے 350 مہمان شریک ہیں.یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس ہر سال "ہفتہ وحدت” کے موقع پر ایران میں منعقد ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button