امامیہ نوجوان ہی قوم و ملک کی امید ہیں،مرکزی صدر کا کنونشن کے شرکاءسےافتتاحی خطاب
شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے کنونشن کی پہلی نشست میں مرکزی صدر برادر انصر مہدی اور علامہ اسد نقوی نے خطاب کیا ۔۔مرکزی صدر نے ابتدائی کلمات میں شرکاءکنونشن کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ امامیہ نوجوان ہی قوم و ملک کی امید ہیں امامیہ نوجوان بصیرت ،اخلاص،مدیریت اور دشمن شناسی جیسی خصوصیات اپنا معاشرہ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوںنے مزیدکہا کہ نوجوان نسل کو جدید زرائع ابلاغ سے مستفید ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنی توانائیوں کو صرف کریں انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی زندگیوں کوتعلیمات قرآن و سیر ت محمد و آل محمد سے متمسک کرکے تزکیہ نفس انجام دیں سکتے ہیں۔ آئی ایس او کے نوجوانوں نے ہی پاکستان میں استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔مرکزی صدر نے نوجوانوں کو قوم و ملت کی امید کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
علامہ اسد نقوی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے لئے عصر حاضرمیں جو امور لازمی ہیں ان میں تعلیم کا حصول، سستی و کاہلی کا مقابلہ اور غور و فکر کی عادت ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ مختلف امور میں غور و فکر کرنے کی عادت ڈالیں، یہ بھی ایک طرح کا جہاد ہے۔ ہر انسان بالخصوص نوجوان نسل کے لئے بہت بڑے خطرات میں سے ایک یہ ہے کہ واقعات و حادثات اور معاشرے کی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے لا تعلق بنا رہے۔ نوجوانوں کے افکار و نظریات کو صحیح سمت و رخ عطا کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے اور بعض افراد ہیں جن کے دوش پر یہ فریضہ ہے تاہم اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کا بھی یہ فریضہ ہے کہ مختلف امور کے سلسلے میں غور و فکر کریں اور سوچ سمجھ کر اپنی راہ پر آگے بڑھیں۔ چھوٹے بڑے ہر واقعے کے سلسلے میں تدبر اور غور و فکر کرنے کی عادت ڈالیں، مطالعہ کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں قرآن کی تعلمات پر عمل پیرا ہوکر عبد خدا بن سکتے ہیں ۔نوجوانوں کو چاہئے کہ اللہ تعالی پر توکل کریں، اس سے طلب نصرت و مدد کریں، اپنے قلوب میں ایمان کو مضبوط کریں، یہ کامیابیاں بہت اہم ہیں۔آئی ایس او پاکستان کے کارکنان تعلیمات قرآن و سیرت محمد آل محمد پہ عمل پیرا ہوکر معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔کنونشن کے پہلے روز شب شہدا کا انعقاد ہوگا ۔جس میں ملک بھر سے سیکڑوں امامیہ نوجوان شریک ہوں گے۔