پاکستان

کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر 18برس سے جشن عید میلاد النبیﷺ پر پابندی عائد

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر حویلیاں میںگذشتہ 18 سالوں سے عید میلادالنبیؐ کا جشن و جلوس منانے پر کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ کی خوشنودی کے لیے پابندی  عائدہے،ریاست اور قانون بندوق کی طاقت کے سامنے بے بس ہیں، کہاں گئی دستور میں دی گئی شہری و مذہبی آزادی ؟تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے حویلیاں میںوطن دشمن کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دبائو اور خوشنودی کی خاطر پولیس نے گذشتہ 18برس سے ایک نام نہاد معاہدے کے تحت خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا جشن منانے اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، گذشتہ دنوں مقامی روزناموں میں کالعدم سپاہ صحابہ اہل سنت والجماعت کے دہشت گرد رہنما ہارون خان کی پولیس حکام سے ملاقات کی خبر شائع ہوئی جس میں اس نے پولیس انتظامیہ پر دبائو ڈالا کے وہ شیعہ سنی مسلمانوں کو سابقہ معائدے کے تحت جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے سے باز رکھے تو میں بھی اپنی جماعت کی جانب سے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

واضح رہے کہ صحابہ کے غلام ہونے کے دعویدار اور خلفائے راشدین کے یوم وفات پر ملک بھرمیں جلوس نکالنے اور حکومت سےان ایام میں سرکاری سطح پرچھٹی کا مطالبہ کرنے والے ان دوغلے مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت سے اتنی تکلیف ہے کہ انہوں نے گذشتہ 18برس سے حویلیاں میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالنے میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں اور ریاست ان سفاک دہشت گردوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے ۔

havelian

متعلقہ مضامین

Back to top button