پاکستان

عالمی شہرت یافتہ شاعراہل بیت ؑ ریحان اعظمی کے جواں سال فرزند شاعر اہل بیتؑ سلمان اعظمی انتقال کرگئے

شیعیت نیوز: عالمی  شہرت یافتہ شاعراہل بیت ؑ ریحان اعظمی کے جواںسال فرزندشاعراہل بیت ؑ سلمان اعظمی طویل علالت کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے ، (اناللہ وانا الیہ راجعون)، تفصیلات کے مطابق اردو نوحہ نگاری میں ایک ناقابل فراموش نام جناب ریحان اعظمی کے فرزند ارجمندشاعر اہل بیت ؑ سلمان اعظمی جوکہ گذشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے آج ہزاروں پرستاروں ، چاہنے والوں، عزیز واقارب کو سوگوار چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، اطلاعات کے مطابق سلمان اعظمی کا جسد خاکی اسپتال سے مرکزی مسجد جعفرطیار ملیر کراچی منتقل کردیا گیا ہے ان کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارمیں اداکی جائے گی جبکہ وقت کا اعلان ریحان اعظمی کی جانب سے کچھ دیر میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سلمان اعظمی مشہور ومعروف بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی کے بڑے صاحبزادے تھے جو کہ خود بھی کم عمری سے نوحہ نگاری میں مہارت رکھتے تھے، انہوں نے بھی اپنے والد کی طرح سینکڑوں نوحے مرتب کیئے جو ملک و بیرون ملک متعدد معروف نوحہ خوانوں نے مومنین کی خدمت میں پیش کیئے، اس برس محرم الحرام میں ان کا ایک لکھا ہوا کلام انا زعفرجن دنیا بھرمیں انتہائی مقبول ہواجو امریکہ میں مقیم معروف نوحہ خواں میثم عباس نے اپنی خوبصورت آوازمیں پیش کیاتھا۔

ادارہ شیعیت نیوز شاعراہل بیت ؑ جناب سلمان اعظمی کی ناگہانی وفات اور عظیم نقصان پر ان کے ہزاروں چاہنے والوں ، اہل خانہ، عزیز واقارب اور بالخصوص شاعر اہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی صاحب کی خدمت میں ان کے جوان لعل کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور بارگاہ چہاردہ معصومین ؑمیں سلمان اعظمی کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button