حزب اللہ کبھی امریکی دباؤ کے سامنے سرنڈر کرنے والی نہیں ہے:سینئر لبنانی قانون ساز
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ نگار ’’علی الفرضلی ‘‘نے حزب اللہ کے خلاف امریکہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ اوردھمکیوں پر مبنی امریکی پالیسی کےسامنے حزب اللہ کبھی سرنڈر کرنے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نے 2006ء کی جنگ میں اسرائیل کے طاقت کےطلسموں کو توڑ دیا جس کے باعث آج صیہونی دشمن اسرائیل کے خلاف نئی جارحیت کرنےسےہچکچارہی ہے ۔انہوں نے عرب ریاستوں اورصیہونی رژیم کےد رمیان تعلقات کی بحالی حوالے سے ہورہی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کے بعد سعودی عرب کو اسرائیل کے عرب اسرائیلی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔انہوں نے شام کی صورتحال کے بارے میں کہاکہ دشمنوں کو نہ صرف شام بلکہ مقاومتی محور کے خلاف ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ۔