یمن

یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں 3ہزارسعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان جنرل ”یحیی سریع” کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں غیرملکی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا سعودی اتحادی افواج کو کسی بھی صورت میں الحدیدہ پر قبضہ کرنا نہیں دیں گے۔

دوسری طرف آل سعود کے اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 نہتے یمنی مسلمان شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی حمایت سے نہتے یمنیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے سعودی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود سعودی اتحاد حدیدہ کا قبضہ حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب دیگر امدادی تنظمیوں کا خیال ہے کہ اصل اعداد وشمار اس سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ عالمی برادری کو خبردارکیا ہے کہ یمن میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے جہاں طویل جنگ سے قحط اور دیگر وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دفاعی اورسیاسی ماہرین کا کہنا ہے یمن میں آل سعود کوذلت آمیز شکست سامنا ہے، یمنیوں کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button