پاکستان

پاکستان بھر کی مذہبی تنظیمیں متحد ہوکرحکومت کی اسرائیل کو قبول کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں،مرکزی صدرآئی ایس او

شیعیت نیوز: پارلیمنٹ میں اسرائیل کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے افسوسناک اقدام پرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان( آئی ایس او) کے مرکزی صدرانصرمہدی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایسے گھناونے عمل کی مزمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر نے کہاکہ ایسی گھناونی حرکتیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات و افکار کو نابود اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،مرکزی صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرارداد نے پاکستان کے عوام کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ ایک سو ایک برس سے فلسطین کا دفاع کرنے والے فلسطینی شہداء کے لہو کی بھی توہین کی ہے جس پہ ہم ہرگز خاموش نہیں رہ سکتے ۔

مرکزی صدر انصر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکنان القدس کو ہرگز فراموش نہیں ہونے دیں گے،فلسطین کا مسئلہ آج بھی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے،مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم ا مہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین میں قبلہ اوّل پر صہیونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے، یہودیوں کا اس میں کوئی حق نہیں۔ہم ہرگز کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔وقت کے حکمران ایسے مکروہ فیصلوں سے باز رہیں انصر مہدی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں یہ اٹل فیصلہ ہے کہ یہودی مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے اس لئے قرآن و حدیث کی بنیاد پہ بننے والے آئین و قانون کی محافظ اسلامی ملک کی پارلیمنٹ میں ایسی تقاریر ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستان بھر کی مذہبی تنظیمیں حکومت کی اس مزموم سازش کے خلاف متحد ہوکر اسرائیل کو قبول کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button