پاکستان

حیدرآباد میں مولوی خادم لنگڑے کے پیروکاروں کا جلوس عزاپر حملہ ڈیڑھ درجن سے زائد عزادارزخمی

شیعیت نیوز: حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 12میں جلوس عزاکے شرکاء پر تحریک لبیک (مولوی خادم لنگڑاگروپ) اور سنی تحریک کے غنڈوں کا پتھرائو، ڈیڑھ درجن سے زائد عزاد ار شدید زخمی، پولیس موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب لطیف آباد نمبر 12 میں نکالے گئے جلوس عزا کے شرکاء پر مسجد اللہ والی سے بریلوی تکفیری جماعت تحریک لبیک (مولوی خادم لنگڑاگروپ) اور سنی تحریک کے غنڈوں نے شدید پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن سے زائد عزادار لہو لہان ہوگئے ، جلوس عزا کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکارحالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، بعد ازاں واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کی بڑی تعدادجائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی عزاداروں کو طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کرکے جلوس عزاکو اس کے مقررہ راستوں سے گذارتے ہوئے اس کی منزل مقصودپر پہنچا کر اختتام پزید کیا گیا، عزاداروں کی بھاری تعداددیکھ کر  تحریک لبیک (مولوی خادم لنگڑاگروپ) اور سنی تحریک کے غنڈے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور بعد ازاں رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button