سعودی عرب

امت مسلمہ کی قیادت کے دعوے دارسعودی عرب کی غاصب اسرائیل سے 500مرکاوہ ٹینکوں کی خریداری

شیعیت نیوز: فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کو دکھانے کیلئےاسپین نے اسرائیل سے500مرکاوہ ٹینک خریدے ہیں لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کی قیمت نقد ادا کی ہے اور طے پایا ہے کہ اسپین کی بحری فوج چھ مہینوں کے اندر ان ٹینکوں کو سعودی عرب پہنچائے گی اس کے علاوہ اسپین سعودی فوجی افسروں کو اس ٹینک کو چلانے کی تربیت بھی دے گا، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ بن سلمان کوشش کررہے ہیں مزید1000مرکاوہ ٹینک اسرائیل سے خریدیں تاکہ ان کے پاس 1500 ٹینکوں کا لشکر تیار ہوسکے اور اس طرح اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی سب سے بڑی ڈیل بھی ہوسکے،قابل ذکر ہے اسرائیل نے یہ ٹینک خاص طور پر سعودی عرب کی گرمی میں استعمال ہونے کے لیے تیار کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button