دنیا

طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو کشمیریوں کے ساتھ کیوں نہیں؟

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے۔

عمر عبداللہ کا یہ بیان روس میں افغان امن مذاکرات میں بھارت کی جانب سے ’غیر سرکاری‘ طور پر شرکت کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت کے لیے طالبان کی موجودگی والے اجلاس میں ’غیر سرکاری‘ شرکت قابل قبول ہے تو جموں و کشمیر میں خود مختاری کی بحالی کے لیے ’غیر سرکاری‘ مذاکرات کیوں نہیں ہوسکتے

متعلقہ مضامین

Back to top button