سعودی عرب

محمد بن سلمان کی جگہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنانے کا فیصلہ

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا ستارہ عنقریب غروب ہونے والا ہے اورشہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا وزیر دفاع اور ولیعہد بنایا جائےگا اور محمد بن نائف کو نائب ولیعہد مقرر کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم امور بھی سعودی عرب میں انجام پذیر ہوں گے جن میں اٹارنی جنرل سعود المعجب کی برطرفی بھی شامل ہے۔

البناء اخبار کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ولیعہدی سے ہٹانے اور اس کی جگہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنائے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے بہت قریب سمجھے جانے والے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پوزیشن سعودی صحافی جمال خاشقجی کی سعودی قونصل خانے میں اذیت اور درد ناک ہلاکت کے بعد بہت زیادہ خراب ہوئی اس لئے کہ صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی ہلاکت میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button