سعودی عرب

قطر سے سعودی اعلیٰ حکام کی ذلت آمیز واپسی

شیعیت نیوز: آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے معروف سعودی تجزیہ کارنے کہا ہے کہ قطریوں نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے مشیر اور سعودی وزیر خارجہ کی تحقیر اور تذلیل کرکے دوحہ ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا۔مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ قطریوں نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے مشیرخالد الفیصل اورسعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تحقیر اور تذلیل کرکے دوحہ ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا۔مجتہد کے مطابق سعودی رعب کے وزیر خارجہ خفیہ دورے پر دوحہ پہنچے اورقطر نے اس کے جہاز کو اترنے کی اجازت دی لیکن اس کا کوئی استقبال نہیں کیا اور اسے چائے پلا کر دوحہ سے روانہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل کو بھی دوحہ ایئر پورٹ پر اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے جہاز سے اترے ہی نہیں۔ مجتہد کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کے مشیر اور وزیر خارجہ دونوں قطر کے ساتھ مذاکرات کا سازباز کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button