یمن: آل سعود کے 13 کرایے کے فوجی ہلاک

29 اکتوبر, 2018 07:31

شیعیت نیوز:یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کر کے 13 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان ’’یحیی سریع‘‘ کا کہنا ہے کہ جیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 13 سعودی فوجی مارے گئے۔المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی اہلکاروں کے خلاف 30 آپریشن کئے جس میں متعدد سعودی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔یحیی سریع نے مزید کہا فوج نے سعودی اہلکاروں کے کئی مراکز پر میزائل داغے جو اپنے اھداف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا بھی کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

2:28 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔