جنرل پاکپور ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے مسئلہ کے لئے پاکستان پہنچ گئے
شیعیت نیوز: سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری سپاہ کے سربراہ جنرل پاکپور ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے مسئلہ کا پیچھا کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سپاہ کے ترجمان اور تعلقات عامہ کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی آزادی اور رہائی کے سلسلے میں جنرل پاکپور پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ پاکستان کے سیاسی اور فوجی حکام کے ساتھ ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔








