پاکستان

کراچی کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی عزاداران کی بس کو حادثہ 30شہید متعدد زخمی

شیعیت نیوز: ڈیرہ غازیخان میں ملتان روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں عزاداران حسینی ؑ کی بس مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی ،حادثے کے باعث 30عزادارشہید جبکہ تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔جن میں کافی تعداد آپس میں رشتہ داروں کی بھی ہے ۔ڈیرہ غازیخان سے ملتان جانیوالی مسافر بس میں ملتان سے آنیوالےانجمن اسیر بغدادؑ کے ماتمی عزادار سوار تھے جو ڈیرہ غازیخان میں مجلس / عزاداری کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ تھانہ دراہمہ کی حدود میں سامنے سے آنیوالی تیز رفتار عادل کوچ جو پشاور سے کراچی جا رہی تھی کے ساتھ اس کا آمنے سامنے تصادم ہو گیا ۔دونوں بسیں ایک دوسرے میں پیوست ہوکر روڈ سے نیچے جا گریں ۔ریسکیو اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔اس موقع پر المناک مناظر دیکھنے میں آئے زخمیوں اور جاں بحق افراد  کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے ۔کمشنر ۔ڈپٹی کمشنر ۔نئے تعینات ہونیوالے کمشنر اور ڈی پی او ۔۔ضلع چئیرمین کے علاوہ خون دینے کے خواہشمند شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔جبکہ اس موقع پر ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ ایسے واقعے کے لیے تیار نظر نہ آئی ۔ہسپتال میں ناکافی سٹاف کے باعث زخمیوں کی دیکھ بھال میں کافی دشواریاں پیش آئیں ۔جبکہ اگر ریسکیو کی ایمبولینسیز کے علاوہ پرائیویٹ ایمبولینسز میدان میں نہ آتیں تو شاہد شدید زخمی جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو جاتے۔

واضح رہے کہ اس حادثے سے ایک روز قبل کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر بھی عزاداران کی ایک بس کا حادثہ پیش آہا تھا جس میں انجمن حسینی عزادار تنظیم ملیر کے ماتمی سوار تھے، اس حادثے میں بھی درجنوں عزادار زخمی ہوئے تھے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں مقامی اسپتالوں میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button