پاکستان

بہاولنگرمیں خواتین عزاداروں پرتشدد میں ملوث مرکزی کردار منظرعام پر، ایکشن کمیٹی آل پارٹیز شیعہ فیڈریشن کا دھرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: بہاولنگرفورٹ عباس میں مجلس عزاکے دوران اہل خانہ پر تشدداورپولیس گردی کے مرکزی کرادر منظر عام پر آگئے ہیں، خواتین پر بہیمانہ تشدد کے احکامات ڈی پی او عمارا اطہر نے دیئے جبکہ پولیس نفری ایس ایچ اواسلم ڈھڈی کی سربراہی میں مجلس عزاپر حملہ آورہوئی ، ملت جعفریہ کا بہاولنگر میں خواتین عزاداروںپر تشدد میں ملوث ڈی پی اوبہاولنگرعمارااطہر اورایس ایچ او تھانہ کھچی وال اسلم ڈھڈی
 سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ ، مجرموں کی گرفتاری کے لئےایکشن کمیٹی آل پارٹیز شیعہ فیڈریشن کی جانب سے 23اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بہاولنگرکی تحصیل فورٹ عباس چک نمبر240میں مجلس عزاکے دوران پولیس کے حملے ، خواتین عزاداروں کی ہڈیاں پسلیاں توڑنے کے احکامات جاری کرنے اور ان احکامات پر عمل درآمد کرنے والے اہم کردار سامنے آگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق اس غیر انسانی تشدد کا حکم ڈی پی او بہاولنگر عمارا اطہر نے دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھچی وال اسلم ڈھڈی  اور  اے ایس آئی ارشدنے پولیس نفری کے ہمراہ لاٹھوں اور ڈنڈوں سے نہتی خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا ۔

دریں اثناءبہاولنگرمیں پولیس کےنہتی خواتین عزاداروں پر انسانیت سوز مظالم اور گستاخی امام حسین ؑ میں ملوث  ڈی پی او بہاولنگر عمارا اطہر ، ایس ایچ او تھانہ کھچی وال اسلم ڈھڈی ،  اے ایس آئی ارشداور دیگر پولیس اہلکاروں کی فوری برطرفی ، 295Cکے تحت مقدمے کے اندراج ، مجالس وجلوس عزاکے بانیان پر قائم بلاجواز ایف آئی آرز کے خاتمے ، ایس پی اقبال ٹائون کی تبدیلی ، ایس ایچ اوساندہ زاہد نواز رندھاواکی معطلی کے لئے ایکشن کمیٹی آل پارٹیز شیعہ فیڈریشن نے 23اکتوبربروز بروز منگل 2بجے دو پہرپنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button