پاکستان

جمال خشوگی کے قتل کی ذمہ داری بالآخر سعودیہ نے قبول کرلی ، دنیا بھرمیں مذمت پاکستان میں تیل کے بدلے خاموشی

شیعیت نیوز: سعودی بادشاہت نے دو ہفتہ انکار کے بعد بالآخر ترکی میں اپنے سفارت خانے کے اندربادشاہت مخالف صحافی جمال خشوگی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا!یہ قتل اس لحاظ سے منفرد واقعہ ہے کہ اس سے پہلے کبھی کسی ملک نے اپنے سفارت خانے کے اندر اپنے ہی شہری کو اس طرح ماورائے قانون قتل نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حاصل شدہ ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق یمن اور شام جنگ پر سعودی پالیسیوں کے شدید ناقد اور واشنگٹن پوسٹ کے لکھاری سعودی نژاد صحافی جمال خشوگی کو سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد مزاحمت پر بیہوشی کا انجیکشن لگایا گیا اسکے بعد سعودی انٹیلیجنس کے ”ہٹ اسکواڈ” کے ہرکاروں نے اس صحافی کے جسم کے ٹکڑے کیے۔ جب ااسکا سر کاٹا گیا اسوقت تک وہ زندہ تھا! اور اس واقعہ کی لمحہ بہ لمحہ لائیو ویڈیو ریاض میں شہزادہ محمد بن سلمان کو دکھائی گئی امریکہ بہادر نے پہلے تو اس معاملے میں پھرتی دکھائی لیکن جب بیک ڈور چینل سے سعودیوں نے ٹرمپ کو اسلحہ ڈیل منسوخ کرنے دھمکی دی تو ٹرمپ نے بھی یو ٹرن لے لیا ہے!

پاکستان میں ریال خور ہمارے دفتر خارجہ کو اس واقعہ کے بعد سانپ سونگھ گیا۔اس واقعہ کی دنیا بھر میں مزمت کی جارہی ہے اور سعودی قونصلیٹ ترک ایمبیسی چھوڑ کر اپنی فیملی سمیت ریاض روانہ ہوگیا ہے!ہم مسکینوں نے کیونکہ سعودیوں سے ادھار تیل اور خیرات میں امداد لینی ہوتی ہے اسلیے دفتر خارجہ مزمت کیا افسوس کی جسارت بھی نہیں کرسکتا!میں کیونکہ حج و عمرہ کر چکا ہوں، اور ہماراسعودی ایمبیسی جانے کا کوئی ارادہ نہیں اس لئےمیں اسے مکروہ عمل قرار دیتےہوئے اسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ باقی لوگ بھی اپنے ذاتی مفاد ذھن میں رکھتے ہوئے مذمت یا خاموشی کا فیصلہ کریں۔واضح رہے کہ سعودیہ کا یہ عمل انتہائی گھناؤنا، ظالمانہ اور قابلِ نفرین ہے۔ اور یہ کہ ایسے ظالم اور سفاک سے تعلقات رکھنا اور مدد طلب کرنا بھی قابلِ مزمت ہے۔ اس لئےکہ حدیث مبارک ہے کہ ظلم پر خاموشی رہنا بھی ظلم کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button