پاکستان

شاہراہ فیصل پر عزاداران کی بس کو حادثہ درجنوں زخمی، ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک

شیعیت نیوز: شاہراہ فیصل کراچی پر عزاداران کی بس کو حادثہ 30سےے زائد مومنین شہید زخمی، جناح اسپتال منتقل، متعددکی حالت تشویش ناک ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ملیر کے علاقےحسینی سفارت خانے کے انجمن حسینی عزاداران تنظیم کی بس جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شب بیداریوں میں نوحہ خوانی وسینہ زنی کے لئےروانہ ہوئی تھی، نصف شب کے قریب شاہراہ فیصل پر کالونی گیٹ کے پاس پلٹ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار شدید زخمی ہوگئے، متعدد عزدار جو کہ بس کے نیچے دب کر زخمی ہوئےوافرمقدارمیں خون بہہ جانے کے باعث ان کی حالت تشویش نا ک ہے جنہیں ڈاکٹرز جناح اسپتال میں طبی امدادفراہم کررہے ہیں ۔جبکہ تاز ہ اطلاعات کے مطابق شہید اربعین شمشیرحسین کے فرزند عمران کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جنکا آپریشن جاری ہے ۔

واضح رہے کہ انجمن حسینی عزادار تنظیم کی عزاداری کے حوالے سے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں، چند برس قبل شاہراہ فیصل پر ہی تکفیری کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے چہلم امام حسین ؑ کے جلوس میں جاتے ہوئے جس بس کو نرسری پل پر نشانہ بنایا تھا جس میں درجنوں عزادارشہید ہوئے تھے وہ بس بھی انجمن حسینی عزادار تنظیم ہی کی تھی ، ادارہ شیعیت نیوز تمام عزاداروں کی جال ومال عزت وآبروکی حفاظت کیلئے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہے اور تمام مومنین سے زخمی عزاداروں کی فوری صحت یابی کی دعا لیئے ملتمس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button