ایران

ایران کے دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ڈپٹی کوآرڈینیٹرجنرل فدوی نے شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں اور ایران آج طاقت اور قدرت کے اوج پر فائز ہے۔ جنرل فدوی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال میں دشمن کی عداوتوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران، دشمن کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور دشمن کے دل پر ایران کی قدرت اور طاقت کا خوف چھایا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button