امریکہ، فلسطینی بچوں پر مظالم کو چھاپا نہیں سکتا

19 اکتوبر, 2018 09:36

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان فلسطین اور مشرق وسطی تھا، عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور صیہونیوں کو فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی سے روکے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، عظیم واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک کم سے کم 200 افراد شہید اور 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ فلسطینی اپنے حق اور ایک آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کے لئے مظاہرے کر رہے ہیں اور یہ ان کا حق ہے۔

1:26 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top