سعودی عرب

سعودی فوج نے قطیف کے متعدد شیعہ نشین علاقوں کا محاصرہ کرلیا

قطیف کے رہائشی علاقوں پر سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فوجی اہلکاروں نے قطیف کے الخمیس، حی الجراری اور المدنی نامی علاقوں کا محاصرہ کرکے متعدد رہائشی مکانات کو آگ لگادی ہے۔

ذرائع‏ نے قطیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قطیف کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے جس میں دسیوں سرگرم سیاسی کارکن اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی بے انصافیوں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کا یہی علاقہ، اس ملک کی آل سعود حکومت کی آمدنی کا اہم تریں ذریعہ شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button