دنیا

استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل

ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ٹیم میں 10 اہلکار شامل ہیں جنھوں نے استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کی 9 گھنٹے تک تفتیش کی۔ پولیس اہلکاروں نے سعودی عرب کے قونصلخانہ سے شواہد اکثھے کئے اور انھیں اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے منتقد صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں گئے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے بعض شواہد کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے خاشقجی کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button