فرانسیسی عدالت کا فیصلہ: فلسطین کے حق میں پوسٹس پر ایرانی خاتون مہدیہ اسفندیاری کو ایک سال قید کی سزا

27 فروری, 2026 08:43

شیعیت نیوز : فرانس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک ایرانی خاتون کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

فرانسیسی عدالت نے ایرانی شہری مہدیہ اسفندیاری کو مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی۔ فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ جمعرات کو سنایا۔

39 سالہ مہدیہ اسفندیاری کو گزشتہ سال فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی ریاست پر کیے گئے حملے کے بارے میں تبصرے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دشمنوں کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا، ایرانی اہل سنت امام جمعہ

جج نے فیصلے میں کہا کہ انہیں مجموعی طور پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس میں سے تین سال معطل رہیں گے، اور اس فیصلے کی وجہ اقدامات کی نوعیت اور ان کی سنگینی قرار دی گئی۔

10:48 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top