پاکستان

6بےگناہوں کے قتل میں ملوث، 6مرتبہ سزائے موت کا حقدارتکفیری ن لیگی ایم این اے عابد گجرعدالت سےبری

شیعیت نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے چھ افراد کے قتل میں چھ مرتبہ سزائے موت کے ملزم ن لیگی ایم این اے چوہدری عابد رضا گجر کو بری کر دیا،ڈویژنل بینچ لاہور ہائی کورٹ میں
جسٹس سردار شمیم احمدخان اور جسٹس شہباز رضوی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 6افراد کے قتل میں ملوث ن لیگی ایم این اے عابد رضا گجر اور اس کے 3خطرناک دہشت گردساتھیوں غلام رسول ، نجیب اللہ اور غضنفرعلی گل کو بری کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نوازسے تعلق رکھنے والا کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی کا سابقہ رہنما اور داعش کا سہولت کار رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا گجر لاہور ہائی کورٹ سے باعزت بری کردیا گیا ہے، عابد گجرکے حوالے سےٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی دست راست ہے اور کالعدم لشکر جھنگوی کے قاصل جہنم سرغنہ ملک اسحاق کا سہولت کار ی کے فرائض بھی انجام دیتا رہا ہے، معروف ٹی وی اینکرمشبر لقمان نے بھی ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ عابد گجر کے عالمی دہشت گرد گروہ داعش سے روابط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عابد گجرمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 71گجرات سے قومی اسمبلی کی نشست پرکامیاب ہوا ہے،مزے کی بات یہ ہے کہ متعدد شیعہ سنی بےگناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث اس خطرناک دہشت گرد نے حالیہ قومی انتخابات میں حوالات سے حصہ لیا اور کامیاب ہوا،پاکستان کا الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ اس سفاک دہشت گرد جو کہ 6افراد کے قتل کے جرم میں قید ہواور مقدمے کا سامنا کررہاہو کیسے اس کے الیکشن لڑنے اور کامیاب ہوجانے کا تماشہ دیکھتے رہےاور ستم بالائے ستم کے 1998میں چھ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث مجرم رکن قومی اسمبلی کو ڈویژنل بینچ لاہور ہائی کورٹ نے بری کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button