پاکستان

تفتان بارڈرپر زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملتان کا احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین کو تفتان بارڈر پر درپیش مشکلات، زائرین کی شہادتوں کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تفتان میں میڈیکل، رہائش اور پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے، نئی حکومت نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ابھی تک تو خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، چاہے اُس کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button