یمن

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے تین ڈرون طیارے مار گرائے

یمنی سرکاری فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے سعودی عرب سے ملحقہ علاقوں میں تین سعودی جاسوس طیاروں کو مار گرایا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق یمنی فوج نے الضبیرہ اور العمدان دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے تین جاسوس طیاروں کو بھی سرنگوں کردیا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی یلغار کے آغاز سے تاحال کئی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں کئی سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور جیزان میں کئی حفاظتی ٹاوروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button