ایران نے امریکہ کو ہمیشہ شکست سے دوچار کیا اس بار بھی امریکہ کوشکست ہوگی

08 اکتوبر, 2018 10:19

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں شکست سے دوچار ہوجائيں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور بین الاقوامی کنونشنوں کے الحاق کے بل کے جائزے پر مبنی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بارہا عوام کی استقامت، پائداری اور تدبیر کے ساتھ امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور اس بار بھی ہم امریکہ کو حکمت عملی، ہمدلی اور باہمی اتحاد کے ساتھ شکست سے دوچار کریں گے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو شکست سے دوچار کرکے ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔

7:35 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top