سعودی عرب کا الحدیدہ پر قبضہ اور یمن کے محاصرے کو سخت کرنے کا ناپاک منصوبہ

06 اکتوبر, 2018 09:32

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام کی دولت اور ثروت پر امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قبضہ کرنا چاہتے ہیں لہذا یمنی عوام اور فوج کو چاہیے کہ ملک و قوم کو بچانے کے لئے اس شیطانی مثلث کا بھر پور مقابلہ کریں اور ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم کسی طاغوتی طاقت کو اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم سعودی عرب اور امارات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دشمن نے مغربی ساحل کے محاذ پر بڑی تعداد میں اپنی فوجیں جمع کی ہیں اور وہ الحدیدہ صوبہ پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہا ہے لیکن یمنی عوام دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔ الحوثی نے کہا کہ امن اور صلح کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کا دفاع بھی جاری رکھیں گے ۔

11:56 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top