دنیا
امریکہ نے خطرناک راستے کاانتخاب کیا: روس
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اورنیدر لینڈ روس پر عائد سائبر حملوں کے الزامات پر نظر ثانی کریں۔
امریکا سمیت 4 ممالک نے گزشتہ روز روس پر سائبر ہیکنگ کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ روس نے گلوبل اسپورٹس، عالمی کیمیکل واچ ڈاگ سمیت متعدد اہداف پر سائبر حملے کئے ہیں تاہم روس نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔