ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدار ، نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے/ آدھا راستہ طے کرلیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے ایک لاکھ افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدارمحض نعرہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہےاور دنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج دنیا اور ایران حساس مرحلے میں ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیشرفت سے دشمن سخت ناراحت ہیں اور وہ ایرانی قوم کی عزت و عظمت کو سلب کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ایرانی جوان اپنی علمی صلاحیتوں کی بدولت اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی طرف گامزن ہیں ۔ دشمن ہمیں غفلت میں ڈال کر ہماری پیشرفت کو روکنا چاہتا ہے ۔ دشمنوں کی برہمی اور ناراحتی کے باوجود ایرانی قوم نے اپنے اعلی اہداف کی سمت آدھا راستہ طے کرلیا ہے۔

ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا۔ اور آج بھی علمی ، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر ہمارا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جہاد اور جنگ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button