پاکستان

کوٹلی امام حسین ؑکی وقف اراضی کا معاملہ ، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواحکومت کاملت جعفریہ سےبھونڈامزاق

شیعت نیوز:  وقف اراضی کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ملت جعفریہ ڈیرہ کے ساتھ بھونڈا مذاق !اراضی کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا انتقال وقف کوٹلی امام حسینؑ کے نام نہیں بلکہ صوبائی حکومت کے نام ہے۔ صوبائی حکومت جب چاہیے لات مار کر باہر نکال دےانتقال کے مطابق نام مالک والا کالم چیک کریں تو نام مالک معہ احوال صوبائی حکومت مذکورہ ہے یعنی کہ مذکورہ اراضی کی ملکیت تو صوبائی حکومت کی ہے۔ جبکہ نام کاشتکار معہ احوال کوٹلی امام حسینؑ مذکورہ ہےکوٹلی امام حسینؑ کی وقف اراضی کا ملت تشیع کو صرف قبضہ ملا ہے۔ اراضی کی ملکیت تو صوبائی حکومت کی ہے۔ حکومت جب چاہے نکال باہر کر سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 119 کنال جس کا مبینہ طور پر انتقال بحق کوٹلی امام حسین کر دیا گیا تھا ، اس کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔ بلکہ وقف کی کل زمین پر صوبائی حکومت نے غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے۔ یعنی بجائے اس کے کہ تشیع کو ریلیف دی جاتی ، الٹا الاٹ شدہ زمین پر بھی ہاتھ صاف کر لیا گیا اور بعض مفاد پرست عناصر بغلیں بجا رہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی ملت تشیع کا کہنا ہے کہ 327 کنال 9 مرلے پورے کے پورے وقف کوٹلی امام حسینؑ کے نام اصل شکل میں بحال کی جائے جب تک یہ مکمل اراضی وقف کوٹلی امام حسینؑ نہیں ہوتی تب تک نہ تو چاردیواری دی جائے گی نہ کوئی اور کام کرنے دیں گے۔ملت تشیع کا کہنا ہے کہ بعض مفادپرست عناصر امام حسینؑ کی اراضی اپنے باپ داد کی جاگیر سمجھ کر زاتی مفادات حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ملت ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس انتقال جو کہ غیرقانونی ہے کو فوری طور پر ختم کرکے کوٹلی امام حسینؑ کی مکمل وقف اراضی 327 کنال 9 مرلے پورے کے پورے وقف کوٹلی امام حسینؑ کے نام اسی اصل حالت میں دوبارہ بحال کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button