یمن

سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

صوبہ حجہ کے علاقے میدی میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں میں متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے تحیتا کے مغربی سیکٹر میں سعودی فوجی اتحاد کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔
اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا۔
شمالی الدریہمی کے علاقے میں بھی یمنی فوج نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کر کے سعودی فوجی اتحاد کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔
یمنی فوج نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الدریہمی میں تازہ فوجی آپریشن کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں سعودی فوج کی تباہ شدہ بکتربند گاڑیوں اور مال غنیمت میں ملنے والے اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button