پاکستان

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے،علامہ ساجد نقوی کا بھارتی آرمی چیف کی بیان پر ردعمل

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انڈین آرمی چیف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن عزیزکی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی اور پوری قوم حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہے ، پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ،پاکستان امن پسند ملک اور ایک ایٹمی طاقت ہے، انڈیا مقبوضہ کشمیر میں عوامی جدوجہد سے خوفزدہ ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک چل رہی ہے، کشمیریوں کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جدوجہد کو دبانہیں پایا تو اب جنگ کی دھمکیوں پر اتر آیا۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ مشکل گھڑی میں پوری قوم ایک پیج پر متفق و متحد ہے اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button