پاکستان
پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ایرانی ہم منصب کو تعزیتی خط ،سانحہ اہوازپراظہار افسوس
شیعت نیوز: پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی کو خط ارسال کیاہے،پاکستان کے سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپنے خط میں گذشتہ دنوں ایرانی شہر اہوازمیں فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دہشت گردحملےکی مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ اس دہشت گردی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں، یہ دہشت گردحملہ انسانیت اور امت مسلمہ کے خلاف حملے کے مترادف ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے مذیدکہاکہ پاکستان کے عوام برادر برادرملک ایران کے عوام سے اس سانحہ پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔